ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثیوں کی عوامی انتفاضہ میں شریک عوام کے لیے مشروط عام معافی

حوثیوں کی عوامی انتفاضہ میں شریک عوام کے لیے مشروط عام معافی

Fri, 22 Dec 2017 19:11:56    S.O. News Service

صنعاء ،22؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کے حوثی باغیوں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل سے قبل اور اس کے بعد دارالحکومت صنعاء میں اٹھنے والی عوامی’ انتفاضہ‘ میں شامل ہونے والے شہریوں کے لیے مشروط معافی کا پروانہ جاری کیا ہے۔ حوثیوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف گذشتہ دنوں اٹھنے والی احتجاج کی لہر کے دوران مظاہروں میں حصہ لینے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جاتا ہے۔تاہم یہ پیشکش قتل، اقدام قتل، پرتشدد مظاہروں کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور حوثیوں کی مخبری کرنے والوں کے لیے نہیں۔

خیال رہے کہ دسمبر کیاوائل میں یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عوام حوثی باغیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ اس دوران باغیوں نے سابق منحرف صدر علی عبدللہ صالح اور ان کی جماعت کے ہزاورں کارکنوں کا قتل عام شروع کردیا اور طاقت کے ذریعے عوامی احتجاج کو دبا دیا گیا۔


Share: